سول ججوں کو 18،19 ء کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کاحکم

سول ججوں کو 18،19 ء کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کاحکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سال 2018 اور 19 کے سول کیس، گارڈین کیس اور فیملی کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیاگیا ۔

 سیشن جج لاہور حبیب اللہ عامر نے سول کورٹ کے جوڈیشل افسروں کو پرانے کیسز نمٹانے کا حکم دے دیا ۔ سیشن جج لاہور نے تمام سول ججوں اور سینئر سول ججوں کو باقاعدہ مراسلہ بھجوا دیا۔سول جج اور سینئر سول ججوں کو کیس نمٹانے کا ٹارگٹ دیدیا گیا ۔سول ججوں کو دوہزار سترہ اور اٹھارہ کے سول کیسوں کو تین ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیتے ہوے رپورٹ 13 اپریل تک دینے کی ہدایت کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں