تمباکو نوشی کے صحت پر منفی اثرات بارے آگاہی ریلی
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) تمباکو نوشی کے صحت پر منفی اثرات بارے آگاہی دینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا تھا سگریٹ کے ساتھ ساتھ پان اور گٹکا جیسے ناسوروں کے خلاف بھی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ریلی کے شرکا نے کہا کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت کرنے پر پابندی تو عائد ہے لیکن عملدرآمد دکھائی نہیں دیتاجس کے لئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کرنا ہوں گے ،سکولز اور کالجز میں بھی انسداد تمباکو نوشی پر سیمینارز کا انعقاد ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے ۔