مون مارکیٹ، گلشن راوی میں ناقص صفائی پر سرزنش
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کی کمرشل مارکیٹس کو لٹرنگ فری بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر خود فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں، مون مارکیٹ۔۔۔
گلشن راوی میں صفائی کے ناقص انتظامات پرایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کی سرزنش کرتے ہوئے گلشن راوی کے زونل افسر وقاص ڈوگر کو معطل کر دیاگیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے ایل او ایس، سکیم موڑ، ملتان روڈ، لیاقت چوک، سبزہ زار، بابو صابو میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا-ٹاؤن منیجرز اور زونل افسروں کو خود فیلڈ میں موجود رہنے اورآپریشن ٹیم کے افسروں کو فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔مزید براں کمرشل مارکیٹس میں صفائی انتظامات مزید بہتر بنانے کی تاکید کی گئی جبکہ نالوں اور گلیوں میں کوڑا پھینکنے والے دکانداروں کے خلاف انفورنسمنٹ ونگ کو سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔