ای سٹیمپ کے تحت 300 ارب روپے کا ریونیو جمع

 ای سٹیمپ کے تحت  300 ارب روپے کا ریونیو جمع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی اور بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے وضع کردہ ای سٹیمپنگ سسٹم کے تحت پنجاب میں اب تک 300 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا ہو چکا ہے ۔

جبکہ اب تک 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ای سٹیمپ پیپرز جاری کئے جا چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی کے ای سٹیمپنگ سسٹم نے روایتی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے سٹیمپ پیپر کے اجرا کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے جس سے ریونیو میں اضافہ اور شفافیت آئی ہے ۔ اورپچھلی تاریخوں میں فراڈ، مالیاتی چوری اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں