نگران حکومت سرکاری دفاتر میں مبینہ کرپشن پر قابو نہ پاسکی

نگران حکومت سرکاری دفاتر میں  مبینہ کرپشن پر قابو نہ پاسکی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نگران حکومت بھی سرکاری دفاتر میں ہونیوالی مبینہ کرپشن پر قابو نہ پاسکی، ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی سی آراور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سے۔۔۔

 چند قدم کے فاصلے پر واقع رجسٹری برانچ میں رجسٹریاں پاس کروانے کیلئے آنے والے سائلین کی رجسٹریوں پر بے جا اعتراضات لگاکر مبینہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے ،جبکہ رجسٹری پاس کروانے کے الگ الگ ریٹس طے کیے گئے ہیں، سرکاری فیس سے مبینہ 500سے 1000روپے تک زائد وصولی معمول بن گیا،شہری مرزا عثمان نے رجسٹری برانچ میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور رجسٹرار کے خلاف مقامی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں