میوہسپتال میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سیٹ غیرقانونی

میوہسپتال میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سیٹ غیرقانونی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) میو ہسپتال میں چیف ایگزیکٹو آفیسرکی پوسٹ غیر قانونی ہونے کا انکشاف، تین سالوں سے اربوں کے بجٹ پر غیر قانونی طور پر اختیارات کا تجاوز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں گزشتہ کئی سالوں سے قائم چیف ایگزیکٹوآفیسر کی پوسٹ آڈیٹر جنرل رپورٹ میں غیرقانونی قرار دی گئی ہے ۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد نے سی ای او کے اختیارات کے خلاف محکمہ صحت کو خط لکھ دیا ہے ،جس کے بعدمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی آٹھویں میٹنگ کال کرلی۔گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں سیکرٹری صحت ، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری شامل تھے ۔میٹنگ کے دوران ایم ایس میو ہسپتال کی جانب سے لکھے گئے خط کو زیر بحث لایا گیا۔ سال2020 ، 21اور 22کی آڈیٹر جنرل رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال میں چیف ایگزیکٹو کی پوسٹ غیرقانونی ہے اور آٹھ بلین سے زائد کا بجٹ پرغیر قانونی طور پر بغیر اختیار کے اور بورڈ کی منظوری کے استعمال کیا گیا اور پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی)ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں