ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 160طالبات میں وظائف تقسیم

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی  160طالبات میں وظائف تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،ایجوکیشن رپورٹر )یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی 160 طالبات میں 20 لاکھ مالیت کے وظائف تقسیم کئے گئے ۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد سیمینار ہال میں کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے سکالر شپ تقسیم کئے ۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر کنول امین نے یونیورسٹی میں نئے ایڈمنسٹریٹو بلاک کا افتتاح کردیا۔دو منزلہ نئی عمارت میں شعبہ امتحانات، رجسٹرار آفس، خزانچی و دیگر شعبہ جات قائم کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں