اہم شاہراہوں پر سائیکل ، بائیک کیلئے لین مارکنگ کافیصلہ

اہم شاہراہوں پر سائیکل ، بائیک کیلئے لین مارکنگ کافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے و لے ونگ انوائرنمنٹ میں بہتری لانے کے لیے قائم کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں معظم علی شاہ کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس نے اجلاس کی صدارت کی، ہیٹ ویو، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے ، پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور کی اہم شاہراہوں پرسائیکل، موٹر بائیک کے لیے لین مارکنگ کا فیصلہ کیا گیا،پہلے مرحلے میں 9 ماڈل شاہراؤں میں سے ایک شاہراہ کو منتخب کیا جائے گا۔شہریوں میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اقدامات/خصوصی مہم چلانے پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائیکلنگ کے فروغ سے وہیکل سے پیدا ہونے والی آلودگی میں کمی و صحت مند 

سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں ہیٹ مینجمنٹ کے لیے آرکیٹیکٹ اور سول انجینئرز کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔ عدالتی احکامات پر ٹریفک کے مسائل اور پارکنگ قوانین پر عملدرآمد رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں