انسداد تمباکو نوشی، صوبائی اور ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل

انسداد تمباکو نوشی، صوبائی اور ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے، ایجوکیشن رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ تمباکو پاکستان میں سب سے بڑا خاموش قاتل ہے۔

 پاکستان میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔حکومت پنجاب نے تمباکو نوشی کنٹرول کرنے کے لئے صوبائی اور ڈویژنل عملدرآمد کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ صوبائی عمل درآمد کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری صحت جبکہ ڈویژنل کمیٹیوں کے سربراہ متعلقہ کمشنر ہونگے ۔ کمیٹیاں پنجاب کو سموک فری بنانے کے لئے کام کریں گی۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مری کو تمباکو سے پاک شہر بنایا جائے گا۔ دریں اثنا کنسلٹنٹ انسدادمنشیات مہم سید ذوالفقار حسین کی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن زاہد میاں سے ملاقات ہوئی۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی ہونے سے بچانے کے لیے 14 اگست کے بعد لاہور ڈویژن کے تمام کالجوں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز میں نشہ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائینگے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں