بہاولپور چڑیا گھر:جانوروں کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کی ہدایت

بہاولپور چڑیا گھر:جانوروں کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کی ہدایت

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں جامع مسجد الصادق، بہاولپور چڑیا گھر اور۔۔۔

 چولستان میں قدیم تہذیب گنویری والا کی باقیات کی تلاش کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسروں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افسروں نے گورنر کو جامع مسجد الصادق، بہاولپور چڑیا گھر اور چولستان میں قدیم تہذیب گنویری والا کی باقیات کی تلاش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر یہ طے کیا گیا کہ چولستان میں گنویری والا آثار قدیمہ کی دریافت کے بارے میں کھدائی کا کام اکتوبر میں ہر صورت شروع کیا جائے گا ۔بہاولپور چڑیا گھر کے حوالے سے اجلاس میں طے کیا گیا کہ اس کا قدیمی نام شیرباغ کو بحال کیا جائے ، چڑیا گھرکو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ،یہاں نئے جانور لائے جائیں اورپرانے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے ۔ گورنر نے ہدایت کی کہ ٹکٹنگ، پارکنگ اورپنجروں کے اندر جانوروں کے کھانے پینے کے حالات بہتر کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں