ہائیکورٹ نے شہریوں سے کوارٹرز خالی کرانے سے روک دیا

 ہائیکورٹ نے شہریوں سے کوارٹرز خالی کرانے سے روک دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوارٹرز خالی کرانے کے خلاف کیس کی سماعت۔

عدالت نے شہریوں سے کوارٹرز خالی کرانے سے پنجاب ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو روک دیا، عدالت نے تین ماہ میں پنجاب ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو کوارٹرز میں رہائش پذیر فیملیز کے مالکانہ حقوق سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، پنجاب حکومت،پنجاب ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،دوران سماعت درخواست گزاروں نے مؤ قف اختیار کیا کہ 50،50سال سے کوارٹرز میں رہائش پذیر ہیں ،اچانک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوارٹرز خالی کرانے کا نوٹس بھجوادیا گیا، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بغیر مؤقف سنے کوارٹرز خالی کرانے کا نوٹس بھجوایا گیا ،لہذا عدالت کوارٹرز خالی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بار بار تاریخ مانگنے پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے قرار دیا کہ آئے روز تاریخ دینے کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں