عدالتی حکم پر محمد خان بھٹی کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے درخواست پر سماعت۔
عدالت نے کیس سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے محمد خان بھٹی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کردی ،سرکاری وکیل نے بتایاکہ محمد خان بھٹی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک ایف آئی آر درج ہے۔