پنجاب:ڈینگی کے 107 مزید مریض، 111 زیر علاج

پنجاب:ڈینگی کے 107 مزید  مریض، 111 زیر علاج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں 107 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 36 نئے مریض سامنے آئے۔ راولپنڈی 32 ،ملتان 17 ،فیصل آباد 4 ،گوجرانوالہ 6 ،شیخوپورہ،جھنگ 2،2 ،مظفرگڑھ ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چکوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں 111 جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 36 مریض زیر علاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں