لیسکو میں میٹر تبدیلی اور نیو کنکشنز تک کے ریٹ مقرر

 لیسکو میں میٹر تبدیلی اور نیو کنکشنز تک کے ریٹ مقرر

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم مگر دفاتر میں کالی بھیڑوں کو نہ پکڑا جاسکا، لیسکو کے فیلڈ عملہ نے بغیر رشوت کے کام کرنا گناہ سمجھ لیا۔

 سنگل فیز میٹر کی تبدیلی اور نیو کنکشن سے انڈسٹریل کنکشنز تک کے ریٹ مقرر، رائیونڈ ڈویژن میں عام صارفین خوار رشوت دینے والوں کی فائلوں کو پہیے لگ جاتے ہیں،رائیونڈ ڈویژن کی تمام سب ڈویژنز میں عام صارفین خوار ہوکر رہ گئے ، لیسکو جیا بگا سب ڈویژن کا عملہ سر عام رشوت کا تقاضا کرنے لگا،عملے کے رشوت طلب کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،ویڈیو میں علی رضا نامی ملازم کی جانب سے سرعام صارف سے رشوت طلب کی جارہی ہے ،ایکسین، ایس ڈی او اور ایم اینڈ ٹی کے نام پر رشوت طلب کی گئی ،صارف سے 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر لگانے اور ٹی او یو میٹر کی تبدیلی کے لیے 3 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی،ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کررہے ہیں،رشوت مانگنے والے کسی بھی ملازم یا افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں