لاہور تعلیمی بورڈ:پرانی عمارت کی تعمیر و مرمت کا فیصلہ

لاہور تعلیمی بورڈ:پرانی عمارت کی تعمیر و مرمت کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ کی پرانی بلڈنگ کی تعمیر مرمت پر 17 کروڑ لگیں گے۔ نئی عمارت کے کچھ دفاتر پرانی بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے۔

 تفصیل کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کی پرانی بلڈنگ کی تعمیر مرمت کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے 17کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔اس وقت پرانی بلڈنگ میں انٹر اور میٹرک کا ریکارڈ موجود ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ نے پرانی بلڈنگ میں دفاتر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ، نئی بلڈنگ بننے کے بعد پرانی بلڈنگ میں صرف ریکارڈ ہی رکھا جاتا ہے ۔ تعمیر و مرمت کے بعد دفاتر پرانی بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے ۔ امتحانی مرکز کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد اب پرانی بلڈنگ کی تعمیر مرمت کے فیصلے کو بورڈ ملازمین تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ بورڈ کی نئی بلڈنگ پر بھی قبضے کی پلاننگ کی جارہی ہے ،لاہور بورڈ کو پرانی بلڈنگ تک محدود کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں