سبزی منڈی کی منتقلی صرف کاغذی کارروائیوں تک
لاہور (عمران اکبر )سبزی وفروٹ منڈی کی منتقلی صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہے ۔ورکنگ پیپرز کے مطابق اراضی وتعمیر کے بدلے 24ارب منڈی کا ریونیو روڈا کو دینے پر اتفاق ہوا،نئی منڈی کے لیے روڈا سے 200 ایکڑ اراضی لی جائے گی۔
میٹنگ منٹس کے مطابق 200 ایکڑ اراضی جی ٹی روڈ ،رنگ روڈ اور موٹر وے پر دی جانی ہے ، منڈی سے 15 ہزار افراد کو براہ راست اور 2 لاکھ کو بالواسطہ روزگار ملے گا، منڈی میں روزانہ پھلوں و سبزیوں کے 400 ٹرک داخل ہوں گے ، منڈی میں کسانوں کے لیے جدید خطوط پر ریسرچ اور آ گاہی سنٹر بھی بنے گا،ابتدائی مرحلہ میں روزانہ 38کروڑاور ماہانہ 11ارب 50کروڑ ریونیو پیدا ہو گا، رواں سال جنوری، فروری میں رنگ روڈ اراضی کی تیاری کا آغاز ہونا تھا، معاملہ بریفنگز اور اجلاس سے آگے نہ بڑھ سکا۔ صدر مارکیٹ کمیٹی حاجی شبیرکا کہنا ہے کہ سبزی منڈی کی منتقلی سے شہر کی حالت بہتر ہو گی۔کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ روڈا سے حتمی پلان، جگہ کی نشاندہی اور تکمیل کا دورانیہ طلب کر لیا گیا ہے ۔