تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کا احتجاج جاری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شیخ زید ہسپتال لاہور میں تنخواہوں اور سہولیات کی عدم ادائیگی پر احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔
پیرا میڈیکس اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے باہر کھڑے ہوکر وفاقی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔