محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے جی سی یو میں ڈیجیٹل کانفرنس

محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے جی سی یو میں ڈیجیٹل کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے ڈیجیٹل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سمن رائے نے کانفرنس میں ابتدائیہ اور ڈیجیٹل کانفرنس کی غرض و غایت کے حوالے سے کلیدی خطاب کیا،محکمہ کی خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے کوششوں کا ذکر کیا اور حاضرین کو آگاہ کیا ۔ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن توصیف نے بھی آگاہی دی۔ ڈی جی نے محکمہ کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی روک تھام کے حوالے سے کوششوں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ چیئرمین اکنامک ڈیپارٹمنٹ بابر عزیز نے اپیل کی ملک کی ترقی لوگوں کے خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں رویہ کی تبدیلی میں چھپی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں