شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی چوتھے روز بھی ہڑتال

شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز و پیرا  میڈیکل سٹاف کی چوتھے روز بھی ہڑتال

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شیخ زید ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسن رضا کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا ،ہسپتال میں تنخواہیں نہیں دی گئیں۔شیخ زید ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت ہے ، سرنجز تک دستیاب نہیں، جان بچانے والی ادویات تک موجود نہیں، یہاں تک کہ سرجریز کا کوئی سامان نہیں ہے ،وفاقی حکومت کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ تک نہیں کیا جارہا ہے ،جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ،ہڑتال جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں