بجلی چوری پر 70 مقدمات، 1 شخص گرفتار، 3 کروڑ ریکوری

بجلی چوری پر 70 مقدمات، 1 شخص گرفتار، 3 کروڑ ریکوری

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بجلی چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے لیسکو، پولیس کے ہمراہ کارروائیاں تیز کر دیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 مقدمات درج، 1 گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، ڈی سی لاہور نے بجلی چوری کے ہر مقدمے میں گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تحصیل سٹی میں 47، ماڈل ٹاؤن میں 5 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ دریں اثنا لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں بیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 442 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 439 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے 269 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 57 ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 1، کمرشل 12 اور 429 ڈومیسٹک تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں