ٹھوکر نیاز بیگ ، کینال روڈ پرغیرقانونی تعمیرات مسمار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ پر دو غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے 12 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔ سیل کی گئی املاک میں نجی بینک، گراسری سٹورز، شاپنگ سنٹرز ،فوڈ پوائنٹس اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔ پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات قائم کرنے پر چھ ریستوران/کمرشل املاک کو سیل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹونے کیا۔سیل /مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔