سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری  ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ دو اکتوبر کو نجی تنظیم کی درخواست پر سماعت کرینگے ،درخواست گزار تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت اس سانحہ کی شفاف انکوائری اور تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں