دی یونیورسٹی آف لاہور ،ایل بی ایس کے زیر اہتمام تعارفی سیشن

دی یونیورسٹی آف لاہور ،ایل بی  ایس کے زیر اہتمام تعارفی سیشن

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور میں اورینٹیشن ویک کے تحت ایل بی ایس کے زیر اہتمام تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نو ید انور، ڈاکٹر فاروق انور، ڈاکٹر عافیہ ،ڈاکٹر سونیا منیر،ڈاکٹر ارقم جاوید کیانی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں آگاہی واک ہوئی۔ ڈاکٹر نوید انور نے کہا ہم اپنے سٹوڈنٹس کو مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق تعلیم دیتے ہیں تاکہ چار سال بعد جب تعلیم مکمل کر کے فیلڈ میں جائیں تو انہیں روزگا ر کیلئے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں