واسا:ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، پیپر لیس منصوبہ ادھورا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)واسا انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ چار سالہ روڈ میپ میں واسا کا تمام تر ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور پیپر لیس کلچر پر عمل درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
جنوری 2020 میں واسا انتظامیہ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا، ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی بجائے واسا کی ویڈیو وال ہی ناکارہ ہوگئی، ویڈیو وال ناکارہ ہونے سے گاڑیوں کی سرویلنس کا کام رک گیا، ویڈیو وال پر ہونے والے لاکھوں روپے کے اخراجات ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔دریں اثنا ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل کے بعد واسا کی بلنگ بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے پر پانچ کروڑ 88 لاکھ 28 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، واسا نے 14 اکتوبر تک فرموں سے اظہار دلچسپی طلب کر لیے ، بلوں کی پرنٹنگ کا کام ایک سال کے لیے ٹھیکے پر دیا جائے گا۔