ٹماٹر 150، شملہ مرچ 280، لہسن، مٹر 600 روپے کلو
لاہور(کامرس رپورٹر)سرکاری ریٹ لسٹ میں 12 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے، ٹماٹر 5 روپے مہنگے کرکے سرکاری قیمت 115 روپے کلو مقرر۔۔۔
تاہم درجہ اول ٹماٹر کی فروخت 150 روپے فی کلو تک، لہسن ہرنائی 5 روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت 445 روپے کلو مقرر، فروخت 600 روپے فی کلو تک، فروخت، آلو کی سرکاری قیمت 3 روپے بڑھ کر 85 روپے کلو مقرر ، آلو درجہ اول کی فروخت 110 روپے فی کلو تک ،بینگن 10 روپے مہنگے کرکے سرکاری قیمت 135 روپے کلو مقرر ،فروخت 160 روپے فی کلو تک ،کریلے 5 روپے مہنگے کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 150 روپے کلوتک ،پالک 6 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 70 روپے کلو مقرر کی ـ ، پالک کی فروخت 100 روپے کلو تک، بند گوبھی 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی گئی ،فروخت 150 روپے کلو تک ،شملہ مرچ 10 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 230 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم فروخت 280 روپے فی کلو تک، مٹر 10 روپے بڑھاکر سرکار ی لسٹ میں 440 روپے کلو مقرر کی گئی، 600 روپے فی کلوتک فروخت ہورہے ہیں۔