ڈالہ کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈالہ کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

قصور(نمائندہ دُنیا)پھول نگر کے نواح میں ڈالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔۔۔

 خان کے موڑ کا رہائشی 27 سالہ محمد توثیق اپنی پھوپھی 46 سالہ بیگم بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر خان کے موڑ کی طرف جا رہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والے ڈالہ نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں 27 سالہ محمد توثیق موقع پر دم توڑگیا، جبکہ بیگم بی بی شدید زخمی ہو گئی، جسے ٹراماسنٹر پہنچا دیا گیا، ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ڈالہ کو قبضے میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں