3منشیات فروش گرفتار، سوا کلو چرس، 42 لٹر شراب برآمد

3منشیات فروش گرفتار، سوا کلو چرس، 42 لٹر شراب برآمد

قصور(نمائندہ دُنیا )ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے تین مختلف مقاما ت پر چھاپے مارکر 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سوا کلو سے زائد چرس اور 42 لٹرشراب برآمد کرلی۔

 تفصیل کے مطابق، پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے اطلا ع ملنے پر ہو داں میں چھاپہ مار کر محلہ جج والا کے رہائشی ملزم خالد محمود سے 1280 گرام چرس ، پولیس تھانہ صدر چونیاں نے ملزم کرامت علی سے 22 لٹر دیسی شراب، روسہ ٹبہ سے پُرانی منڈی چونیاں کے رہائشی ملزم زمان سے 20 لٹر دیسی شراب قبضہ میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں