پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد کی تحریر’غبارِ خاطر‘ اور ضیا الدین سردارکی تصنیف ’مکہ: دی سیکرڈ سٹی‘کا تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کاشف منظور، انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔