ایل ڈی اے ملازمین کو صبح 9بجے دفتر پہنچے کا حکم ،بائیو میٹرک حاضر ی لازمی

 ایل ڈی اے ملازمین کو صبح 9بجے دفتر  پہنچے کا حکم ،بائیو میٹرک حاضر ی لازمی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے کے تمام افسروں و ملازمین کو صبح 9 بجے دفتر پہنچے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ افسرو ملازمین صبح 9 بجے دفتر پہنچ کر بائیو میٹرک حاضری لگائیں ورنہ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ،ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ ،چیف انجینئر ون، چیف انجینئر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلانر اور چیف ٹاؤن پلانر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں