وزیر تعلیم کی خورشید آباد آمد، سکول میں جھلسنے والے طالبعلم کی عیادت کی

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نگراں وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر خانپور پہنچ گئے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے گورنمنٹ پرائمری سکول خورشید آباد کا دورہ کیا اور اساتذہ اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔وزیر تعلیم سکول میں جھلسنے والے پانچ سالہ طالبعلم عبدالہادی کی عیادت کیلئے اس کے گھر گئے اور ورثاء سے ملاقات کی۔