پاکستانی موروثی سیاسی جماعتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے :خالد مسعود

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا پیپلز پارٹی پہلے سندھ کی طرف توجہ مرکوز کرلے اس کے بعد مرکز میں اپنی حکومت کا خواب دیکھے۔
پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ سندھ کا برا حال کس نے کیا۔ پاکستان کے باشعور عوام اب موروثی سیاسی جماعتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا سندھ میں نظام تعلیم، نظام صحت سمیت تمام ادارے تباہی اور کرپشن کا شکار ہوچکے ہیں۔