ہیلتھ یونیورسٹی ،10نرسنگ کالجوں کے الحاق کی منظوری

 ہیلتھ یونیورسٹی ،10نرسنگ  کالجوں کے الحاق کی منظوری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 76 واں اجلاس پیر کے روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں ہوا۔۔۔

 جس میں 29 نئے فیکلٹی ممبرز کے تقرر اور 10 نرسنگ کالجوں کے الحاق کی منظوری دی گئی۔ سلیکشن بورڈ کی سفارش پر جن نئی تقرریوں کی منظوری دی گئی ان میں شعبہ ہیماٹولوجی کیلئے ایک پروفیسر اور ایک اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فزیالوجی میں 2ایسوسی ایٹ پروفیسرز، شعبہ ہسٹوپیتھالوجی، ڈینٹل میٹریلز، پبلک ہیلتھ اور نرسنگ میں ایک ایک اسسٹنٹ پروفیسر،فارمیسی اور فارماکولوجی کے شعبوں میں ایک ایک اسسٹنٹ پروفیسر کا تقرر بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں