مانگا سوئی گیس سٹور میں سامان چوری، 5افسر تبدیل

مانگا سوئی گیس سٹور میں سامان چوری، 5افسر تبدیل

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس کمپنی مانگا سٹور سے کروڑوں روپے کا سامان چوری ہونے کا معاملہ، انتظامیہ نے سٹور اور ایڈمن کے 5 افسروں کے تبادلے کردئیے۔

انکوائری کمیٹی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد افسروں کے تبادلے کرکے جان چھڑا لی گئی، چوری میں ملوث اور ذمہ دار کسی بھی آفیسر کو سزا دی گئی نہ ہی ریکوری کی جاسکی ۔ڈپٹی چیف آفیسر سٹور شہزاد یوسف کو کسٹمر سروسز نارتھ ،ڈپٹی چیف آفیسر سٹور عدیلہ مرزوق کو ڈپٹی چیف بی ڈی رٹیل ہربنس پورہ،ڈپٹی چیف آفیسر ایڈمنسٹریشن لاہور ایسٹ حسن طاہر کو ڈپٹی چیف آفیسر سٹور،سینئر آفیسر بی ڈی رٹیل ہربنس پورہ مدثر علی کو سینئر آفیسر سٹور ،سینئر آفیسر سٹور تقدس بٹ کوسینئر آفیسر ایڈمنسٹریشن والڈ سٹی آفس تعینات کردیا گیا ۔سوئی ناردرن انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں