بزدار دور کے پانی فراہمی،نکاسی کے منصوبے نامکمل

بزدار دور کے پانی فراہمی،نکاسی کے منصوبے نامکمل

لاہور(شیخ زین العابدین)بزدار دور اقتدار میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے شروع ہونے والے منصوبے تاحال نامکمل ہیں، واسا کے او اینڈ ایم ڈائریکٹوریٹس اور کنسٹرکشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر مکمل عمل درآمد نہ کیا جاسکا۔

تفصیل کے مطابق ماضی میں پنجاب حکومت نے بجٹ میں شامل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا استعمال شروع کیا مگر بزدار حکومت کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے بعد منصوبے بھی بند ہوگئے ،سیوریج اور واٹر سپلائی کے شروع ہونے والے منصوبے تاحال نامکمل ہیں۔سبزہ زار، طلعت پارک، علامہ اقبال ٹائون اور بسطامی روڈ کے کام مکمل نہ ہوئے ۔ڈویلپمنٹ پیکیج کی 8 تعمیراتی سکیموں کا اوسطاً کام 85 فیصد ہوسکا، حکومت کی جانب سے واٹر سپلائی اور سیوریج کیلئے 2ارب 12 کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز دئیے گئے ۔ واسا اقبال ٹاؤن نے رحمان پارک میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام مکمل نہ کیا۔اسی طرح یونین کونسل 229 میں واٹر سپلائی، پی سی سی کا کام ادھورا ہے ۔ایم ڈی واسا نے تعمیراتی کاموں میں سست روی برتنے پر متعلقہ افسروں کی سرزنش کی اورکارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں