چیئرمین پلاننگ بورڈ کابابو صابو میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

چیئرمین پلاننگ بورڈ کابابو صابو  میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے بابو صابو کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ کرکے وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو بند روڈ پر جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ افتخار علی سہو نے کہا حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ،کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کو بھی ہر صورت وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاکہ شہر کا ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں