ڈاکٹر کاقتل ،اوپی ڈیز تیسرے روز بھی بند رہیں

ڈاکٹر کاقتل ،اوپی ڈیز تیسرے روز بھی بند رہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی گرفتاری کا معاملہ، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز تیسرے روز بھی بند رہیں۔

 مریضوں کو مشکلات کا سامنا، ہزاروں مریضوں کو بغیر چیک اپ گھروں کو لوٹنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی بے جا معطلی اور گجرات میں ڈاکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں