قصور کے نواح میں بزرگ شہری اغوا کے بعد قتل

قصور کے نواح میں بزرگ شہری اغوا کے بعد قتل

قصور (نمائندہ دنیا) قصور کے نواح میں بزرگ شہری کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

تفصیل کیمطابق مان کے رہائشی پرویزمسیح نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کر ایا کہ ملزم قربان وغیرہ ہمارے گھر کے پاس آئے ،میں نے پوچھا تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا،اس دوران میرا والد رشید مسیح گھر کے دروازے پر بیٹھا ہوا تھا، جب وہ کافی دیر تک اندر نہ آیا تو پتہ چلا کہ محمد قربان وغیرہ میرے والد کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے جس کو بعد اسے قتل کر دیا ۔ پولیس نے پرویز مسیح کی مدعیت میں محمد قربان وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں