10سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں شجرکاری مہم کاآغاز

10سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں شجرکاری مہم کاآغاز

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہر لاہور میں سموگ سے بچاؤ اور عوامی آگاہی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی اور پاک مشن سوسائٹی کی مشترکہ کاوشیں جاری ہیں۔

چائلڈ ڈریون کلائمیٹ ایکشن پراجیکٹ کے تحت منتخب کردہ 10 سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں شجر کاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس مہم کے حوالے سے کہناہے کہ نئی نسل کو مستقبل میں ماحولیات کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک مشن سوسائٹی احسن اقدامات کرر ہی ہے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی، پاک مشن سوسائٹی کے ساتھ مل کر مرحلہ وار 10 سکولوں میں شجر کاری مہم مکمل کرے گی۔اگلے مرحلے میں بچوں کو گرین ویسٹ سے کمپوسٹ بنانے کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔ گرین کلب کے ممبر طلبا سکول سٹاف کی نگرانی میں پودوں کی دیکھ بھال بھی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں