کے ای ایم یو کا کانووکیشن، طلبہ میں میڈلز،ڈگریاں تقسیم

کے ای ایم یو کا کانووکیشن، طلبہ میں میڈلز،ڈگریاں تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں کانووکیشن میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

گورنر پنجاب و چانسلر محمد بلیغ الرحمن نے کانووکیشن کی صدارت کی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نمایاں طلبا و طالبات میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔وزیر صحت نے کہاکہ خوابوں کی تعبیر کیلئے ہمیشہ بڑے خواب دیکھنے چاہئیں۔گورنر نے اپنے خطاب میں کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک عظیم درسگاہ ہے اور طبی تعلیم کی ترقی میں اس کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے ۔ ہم اپنے والدین اور اساتذہ کے احسانات کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی جنوبی ایشیا کا تاریخی اور باوقار ادارہ ہے ۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر کی طرف سے مہمان خصوصی بلیغ الرحمان کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں