ریلوے سٹیشن :کئی ماہ سے سی سی ٹی وی کیمرے خراب

ریلوے سٹیشن :کئی ماہ سے  سی سی ٹی وی کیمرے خراب

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث لاہور ریلوے سٹیشن کی سکیورٹی کو نظر انداز کردیا گیا۔۔۔

کئی ماہ سے خراب سی سی ٹی وی کیمرے تاحال تبدیل نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق سٹیشن پر 47 کیمرے نصب ہیں جن میں سے 36 خراب ہیں،پلیٹ فارم نمبر 2، 4اور مین لابی میں لگے کیمروں کے رزلٹ بھی انتہائی ناقص ہیں۔ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا تھاجدید کیمروں کیلئے دوبارہ ٹینڈر جاری کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں