انسداد سموگ:118 بھٹے سیل، 18 لاکھ جرمانہ عائد

انسداد سموگ:118 بھٹے  سیل، 18 لاکھ جرمانہ عائد

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد سموگ احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ زگ زیگ خلاف ورزی پر 118بھٹوں پر مقدمات درج کرائے گئے ۔

 1190میں سے 118بھٹوں کو سیل کیا گیا۔ 18لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔21اکتوبر تا  یکم دسمبر کی رپورٹ کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر 304 مقدمات کا اندراج کرا کے 87لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی 4572 گاڑیوں کے چالان کرکے 32لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں