اینٹی کرپشن:جوہر ٹاؤن میں مبینہ ہیر پھیر پر انکوائری شروع

اینٹی کرپشن:جوہر ٹاؤن میں مبینہ ہیر پھیر پر انکوائری شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے میں ایک جانب ریکارڈ سفٹنگ تو دوسری جانب اینٹی کرپشن کی انکوائری، اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے سے جوہر ٹاؤن سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ سیون نے ریکارڈ چھپا لیا، اینٹی کرپشن نے جوہر ٹاؤن میں مبینہ ہیر پھیر کرنے پر انکوائری کا آغاز کیا، اینٹی کرپشن نے 5 فروری 2023 کو ریکارڈ سمیت ایل ڈی اے افسروں کو پیش کرنے کا حکم دیا، ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ سیون نے نہ ریکارڈ پیش کیا نہ خود پیش ہوئے، اینٹی کرپشن نے دوبارہ ریکارڈ سمیت افسروں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں