گرانفروشی: پیاز 200، ٹماٹر 130، ادرک 600 روپے کلو تک فروخت

گرانفروشی: پیاز 200، ٹماٹر 130، ادرک 600 روپے کلو تک فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر سے)مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخوں میں کمی نہ ہوئی ۔پیاز مزید مہنگا ہو کر 200 روپے کلو تک جا پہنچا۔ آلو ،ٹماٹر بھی سستے نہ ہوئے۔

تاہم موسمی سبزیوں میں ساگ اور پالک بھی 60 روپے کلو تک رہے۔ برائلر گوشت 4 روپے سستا ہو کر473 روپے کلو ہو گیا ۔سبزی مارکیٹ میں پیاز مزید مہنگا ہو گیا، نرخ میں 10روپے کلو اضافہ ہوا۔پیاز کا سرکاری نرخ 150روپے کلو مقرر کیا گیا۔ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 180 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہوا۔ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100روپے کلو مقرر کیا گیا ۔مارکیٹ میں 130 روپے کلو تک فروخت ہوا ۔ آلو کا نرخ بدستور 95روپے کلو مقرر کیا گیا،مارکیٹ میں 120 روپے تک فروخت ہوا۔لہسن اور ادرک 600 روپے کلو تک فروخت ہوئے ۔بند گوبھی 100، پھول گوبھی 80 جبکہ شلجم 80 روپے کلو رہے ۔مٹر 220،کریلا 100اور اروی 150روپے کلو رہی۔پالک اورساگ 50 سے 60 روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔ ادھرشہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت4 روپے کمی سے 473روپے کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے 326روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 333روپے درجن پر مستحکم رہی۔مہنگائی کے ستائے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے تاکہ سفید پوش اور غریب طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں