ایم اے او کالج کی پرنسپل کا طالبہ پر تشدد ،تھانے میں درخواست

ایم اے او کالج کی پرنسپل کا طالبہ  پر تشدد ،تھانے میں درخواست

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایم اے او کالج کی پرنسپل نے طالبہ پر تشدد کر دیا ،رات گئے تک طالبہ کی جانب سے پرنسپل پر مقدمہ کیلئے تھانہ اسلام پورہ میں درخواست دے دی گئی۔

شکایت پر بہن بھائیوں کے پرنسپل کے پاس پہنچنے پر سکیورٹی کے ساتھ تکرار کی ویڈیو جاری ہو گئی۔بی ایس کی طالبہ کومل رباب نے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل عالیہ نے مجھے بلا وجہ تھپٹر مارے ۔مرد سکیورٹی گارڈ سے زدو کوب کر ایا ، میں پانچ بجے شام بی ایس کا پیپر ختم ہونے کے بعد کالج کے باہر کھڑی تھی کہ پرنسپل نے اچانک پیچھے سے آکر تھپٹر مارنا شروع کردئیے ۔بعد ازاں طالبہ نے بہن بھائیوں کو بلایا تو پرنسپل بحث وتکرار کے بعد کالج سے نکل گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں