سکولوں سے فرسٹ ایڈ کٹس کا ریکارڈ مانگ لیا گیا

سکولوں سے فرسٹ ایڈ کٹس  کا ریکارڈ مانگ لیا گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے سکولوں میں فرسٹ ایڈ کٹس کا ڈیٹا مانگ لیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلع لاہور سمیت دیگر اضلاع میں کتنے سکول ہیں اور کتنے سکولوں کے پاس کٹس دستیاب ہیں، ریکارڈ 24 گھنٹے میں فراہم کیا جائے ، جن سکولوں کے پاس فرسٹ ایڈ کٹس نہیں انکا ڈیٹا الگ سے بھجوایا جائے ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فرسٹ ایڈ کٹس کی فراہمی ایجوکیشن اتھارٹیز کی ذمہ داری ہے ۔ایک ہفتے میں تمام سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹس خرید کرفراہم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں