مولانا عبدالرحمن اشرفی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، سپردخاک
لاہور (سیاسی نمائندہ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق نائب مہتمم و شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن اشرفی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مرحومہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی بھابھی ، مولانا احمد حسن، مولانا حماد حسن ،حافظ محمود الحسن مرحوم اور مولانا حافظ حسن اشرفی کی والدہ تھیں۔
نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں بڑے بیٹے صاحبزادہ مولانا احمد حسن نے پڑھائی جس میں مولانامحمد امجد خان، مولانا عبدالواحد قریشی، مولانا صوفی محمد اکرم، حافظ عبدالرؤف، حافظ عمران حمید اشرفی، مولانا محمد امجد کشمیری، مولانا فہیم الحسن تھانوی،پروفیسر غضنفر عزیز،مولانا عبدالنعیم اوردیگر نے شرکت کی، مرحومہ کوشیرشاہ اچھرہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔