الیکشن کمیشن لاڈلے کی نااہلی کیس کے خاتمے کا انتظار کررہا :پی پی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئررہنما عابد حسین صدیقی نے کہا کوہاٹ ورکرز کنونشن میں عوام نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرکے واضح پیغام دے دیا ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے ۔
پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک نے کہا یوں محسوس ہورہا ہے کہ جیسے الیکشن کمیشن لاڈلے نواز شریف کی نااہلی کیس کے خاتمے کا انتظار کررہا ہے ، سوشل میڈیا پر جعلی شیڈول بھی زیر گردش ہے جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر محمد اکرم رانا نے حلقہ کے ووٹرز سے گفتگو میں کہا میرے حلقہ کے لوگ مجھے کامیاب کرواکر بلاول بھٹو کو یہ نشست گفٹ کردیں گے ۔