ایک روز میں 95 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

ایک روز میں 95 ہزار سے زائد  شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور(کرائم سیل)پنجاب بھر میں گزشتہ روز 95 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔

لائسنسوں میں لرننگ ، نیشنل، انٹرنیشنل ،تجدید والے سمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔گزشتہ 6روز میں پنجاب بھر میں 5 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ، جن میں سے لاہور میں21ہزار 600 سو کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ، فیصل آباد 6758، گوجرانوالہ 8636 ، راولپنڈی 7141، ملتان 6583 اور سرگودھا میں 3000 شہریوں کو لائسنس جاری کئے گئے ۔  ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے لائسنسنگ سنٹر میں انتظار گاہوں کومزید فعال بنانے کے احکامات جاری کردئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں