5بڑی شاہراہوں کاتعمیراتی کام جلد شروع کرنیکافیصلہ

5بڑی شاہراہوں کاتعمیراتی کام جلد شروع کرنیکافیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے بڑے شہروں کو آپس میں ملانے والی پانچ ایکسپریس ویز پر تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ، پانچ ایکسپریس ویز کو 139.5ارب کی لاگت سے بنایا جائے گا۔۔۔

 ایکسپریس ویز کو موٹرویز کے ساتھ لنک کیا جائے گا، بہاول پور این 5 تا جنگڑَا شرقی انٹر چینج تک 42 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 13 ارب سے بنائی جائے گی، ملتان تا وہاڑی 93 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 26.50 ارب سے بنے گی، چیچہ وطنی تا پیر محل، شورکوٹ تا گڑھ مہاراجہ، چوک اعظم تا لیہ 199 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 66 ارب سے بنے گی، ساہیوال تا سمندری انٹرچینچ 57 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 23 ارب سے بنے گی۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا کمال پور انٹرچینچ تاتحصیل چوک چنیوٹ 24 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے 11 ارب سے بنے گی، بہاول پور، ملتان، وہاڑی، چچہ وطنی، پیر محل، شورکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، لیہ کے لاکھوں لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی، مجموعی طور پر پانچ ایکسپریس ویز 416.2 کلومیٹر لمبی ہونگی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ان ایکسپریس ویز کی تعمیر کے لیے پہلے سے منظوری دے چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں