سیاسی عدم استحکام زوال اور تباہی کا اصل منبع :لیاقت بلوچ

سیاسی عدم استحکام زوال اور  تباہی کا اصل منبع :لیاقت بلوچ

لاہور(سٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس فوری طور پر 6 ججوں کے خط پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اوپن اجلاس بلائیں اور۔۔۔

 اس معاملے کا گہرائی سے جائزہ لے کر پس پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے ،سیاسی عدم استحکام، زوال اور تباہی کا اصل منبع ہے ۔منصورہ میں مرکزی ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان قومی سیاسی و جمہوری قیادت کو عدلیہ کی آزادی اور ججز کو دباؤسے آزاد کرانے کے لئے اپنا جمہوری اور قومی فرض ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں